• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اپریل کے اوائل میں فلسطین کو ’آئی سی سی‘ میں شامل کیا جائے گا: بان کی مون

جمعرات 08-01-2015
in فلسطین
0
plf inapril
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں شمولیت اور معاہدہ روم کا حصہ بننے کے لیے دی گئی درخواست کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فلسطین کو رواں سال اپریل کے شروع میں آئی سی سی میں شامل کیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بان کی مون کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باضابطہ طورپر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے معاہدہ روم کا حصہ بن جانے کے لیے فلسطین کو جنگی جرائم کی تحقیقات کا حق مل جائے گا۔

خیال رہے کہ فلسطین کو عالمی عدالت انصاف میں شامل کیے جانے کے بعد معصوم فلسطینی قوم کےخلاف صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی راہ ہموار ہوگی اور فلسطینی اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے کارروائی شروع کریں سکیں گے۔

یو این سیکرٹری جنر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے دی گئی درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے فلسطین کو آئی سی سی کا رکن بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ اپریل 2015 ء کےاوائل میں فلسطینیوں کو آئی سی سی میں رکنیت مل جائے گی۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے 31 دسمبر 2014 ء کو عالمی سلامتی کونسل میں آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے دی گئی درخواست کی ناکامی کے بعد عالمی عدالت انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

انسانی حقوق کے ایک مندوب راجی الصورانی کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا کام صرف اتنا ہے کہ وہ معاہدہ روم کا حصہ بن جائے۔ اس کے بعد جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے درخواست اور کارروائی سمیت تمام امور انسانی حقوق کی تنظیمیں دیکھیں گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں الصورانی کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف میں بلا تاخیر اسرائیل کے جنگی جرائم کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.