• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصر کا رفح شہر کو مکمل طو پر بفرزون میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 08-01-2015
in غزہ
0
plf bufferzone
0
SHARES
0
VIEWS

مصر نے فلسطین کے محصور شہر غزہ کی پٹی سے متصل شہررفح کی تمام آبادی وہاں سے ہٹانے کے بعد پورے شہر کو بفر زون میں تبدیل کرنے کا نیا فیصلہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شمالی جزیرہ نما سینا کے گورنر میجر جنرل عبدالفتاح حرحور نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ غزہ کی پٹی سے متصل رفح شہر کو مکمل طور پر بفر زون میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مراحل میں رفح کی تمام آبادی کو وہاں سے ہٹانے کے بعد وہاں پر سیکیورٹی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

مصری عہدیدار کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکام رفح میں بفر زون کے قیام کے دوسرے مرحلے پر کام کر رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 500 میٹر کے علاقے پر بفر زون قائم کیا گیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں اسے ایک کلو میٹر تک وسیع کیا جا رہا ہے۔ مصری حکومت کا کہنا ہے کہ بفر زون کے قیام کا مقصد فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی سرگرمیوں کی روک تھام اور اسرائیل اور مصر دونوں پر ہونے والے حملوں کی روک تھام کرنا ہے۔

میجر جنرل عبدالفتاح حرحور نے بتایا کہ تیسرے اور آخری مرحلے میں رفح میں تعمیر کیے گئے مزید 1220 مکانات مسمار کیے جائیں گے جس کے نتیجے میں 2044 خاندان بے گھر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر ہونے والے فی کنے کو 1500 مصری پائونڈ یعنی 210 امریکی ڈالر کے برابر معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.