انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے آج بدھ اور کل جمعرات کے ایام میں جیلوں میں زیرحراست فلسطینی اسیران کی اپنے عزیزو اقارب سے ملاقات پرپابندی عاید کردی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طوفانی بارشوں اور شدید برف باری کی وجہ سے جیلوں میں فلسطینی اسیران کے اقارب کو داخلے سے روک دیا گیا ہے۔ فی الوقت یہ پابندی جمعہ کی صبح تک لگائی گئی ہے تاہم اس میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہے۔ فلسطین کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
