مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے یہ یقین دہانی اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کےنائب صدر ڈاکٹرموسیٰ ابو مرزوق کے نام بھیجے گئے ایک مکتوب میں کی۔
ڈاکٹر ابو مرزوق نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وزیر محنت مفید ابو شہلا اور وزیر برائے آباد کاری مفید الحساینہ نے انہیں وزیراعظم رامی الحمداللہ کا ایک تحریری پیغام پہینچایا۔ جس میں انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عبوری حکومت آئندہ چار ہفتوں کے اندر اندر غزہ کی پٹی کے تمام بحران حل کرلے گی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے غزہ کی پٹی کا دورہ کریں گے اور متاثرہ علاقوں میں تعمیر نوکی نئی شروعات کا اعلان کریں گے۔
وزیراعظم نے یقین دلایا کہ حکومت غزہ کی پٹی کے تمام ملازمین کی بلا امتیاز تنخواہوں کے اجراء کو یقینی بنانے کے ساتھ غٖزہ میں بجلی کے بحران کے حل، سیکیورٹی مسائل اور گذرگاہوں کے معاملات کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔
ڈاکٹر المرزوق نے بتایا کہ ان کی وزیراعظم الحمداللہ سے ٹیلیفون پر بات چیت بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے فون پر بھی بات کرتے ہوئے آئندہ ہفتے غزہ کا دورہ کرنے اور غزہ کی پٹی کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
