مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صحافی قاری ابراہیم الزعیم کو فلسطینی وزارت مذہبی امور واوقاف کی جانب سے متعدد تلاوت کلام پاک کی تربیت کے بعد تلاوت ریکارڈ کرانے کی اجازت دی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور سے وابستہ عالم دین الشیخ یوسف حسن الکحلوت کی زیرنگرانی ابراہیم الزعیم نے قرآن پاک کی تلاوت ریکارڈ کی۔ کسی صحافی کا مکمل قرآن پاک کی تلاوت اپنی آواز میں ریکارڈ کرانے کا یہ منفرد واقعہ ہے۔
تلاوت کلام پاک ریکارڈ کرانے والے فلسطینی صحافی ابراہیم الزعیم نے بتایا کہ اس کے ذہن میں یہ تخیل سنہ 2013 ء میں پیدا ہوا۔ میں نے دیکھا کہ دنیا بھر میں قرآن پاک کو قراء حضرات اپنی اپنی آوازوں میں ریکارڈ کرتے ہیں۔ فلسطین میں اب تک کسی قاری کی جانب سے ایسی کوئی کاوش نہیں کی گئی تھی۔ اس خلاء کو پر کرنے کے لیے میں تلاوت کی مشق شروع کی۔ اس سلسلے میں مجھے فلسطینی وزارت اوقاف کی جانب سے بھرپور تعاون اور رہ نمائی فراہم کی گئی۔
ایک سوال کے جواب میں الزعیم نے کہا کہ تلاوت کلام پاک ریکارڈ کرانے میں اسے مکمل ایک سال کا عرصہ لگا۔
یاد رہے کہ ابراہیم الزعیم نے قرآن پاک کے 20 پارے سعودی عرب میں حفظ کیے تھے تاہم حفظ قرآن کی تکمیل فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں سنہ 1996 ء میں کی۔ ابراہیم الزعیم ملائیشیا کی ایک یونیورسٹی میں ڈاکٹر یٹ کا طالب علم بھی ہے اور وہ الاقصیٰ ٹی وی کے لیے کام کرنے کے علاوہ کئی دوسرےٹی وی چینلوں کے لیےبھی کام کرچکا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
