• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

یورپ کے کئی ملکوں میں قبلہ اول،غزہ سے اظہار یکجہتی جلسوں کا اہتمام

اتوار 04-01-2015
in غزہ
0
plf soliderityinEU
0
SHARES
0
VIEWS

یورپی ممالک میں موجود فلسطینی تنظیموں کے زیراہتمام کئی شہروں میں مسجد اقصیٰ سے محصورین غٖزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار اور جلسوں کا اہتمام کیا گیا جن میں بڑی تعداد میں فلسطینی تارکین وطن، مقامی اور دوسری اقوام کے باشندوں نے شرکت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانیہ میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مناسبت سے بارہ ربیع الاول کو ایک عظیم الشان سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمنار کے مقررین نے سیرت النبی صلی للہ علیہ سلم پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور مسجد اقصیٰ پرحملے روکنے کے ساتھ غزہ کی معاشی ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

لندن میں منعقدہ سیمینار کا اہتمام برطانیہ میں فلسطین کلب کی جانب سے کیا گیا تھا۔ سیمینار میں فلسطینی تارکین وطن کی قیادت، عرب ممالک کے شہریوں اور متحدہ عرب امارات کے مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں فلسطینی فنکاروں عبدالفتاح عوینات اور کفاح زریقی نے خصوصی طورپر شرکت کی اور سیمینار میں فلسطین کے روایتی لباس کی نمائش بھی کی گئی۔

برطانیہ میں ’مسجد اقصیٰ پکارتی ہے‘ کے عنوان سے یہ سیمینار پچھلے کئی ہفتوں سے غزہ کےمحصورین کے ساتھ کی گئی اظہار یکجہتی کی سرگرمیوں کے بعد کیا گیا۔ اس سے قبل کئی ہفتوں تک برطانیہ کے مختلف شہروں میں یورپی مہم برائے انسداد معاشی ناکہ بندی کمیٹی کی جانب سے سنہ 2008 اور 2009 ء کے دوران غزہ کی پٹی پراسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کی یاد مین ایک مہم چلائی گئی جس میں یورپ میں موجود سیکڑوں تنظیموں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔

ادھر ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں بھی ہفتہ اظہار یکجہتی برائے القدس اور مسجد اقصیٰ منایا گیا۔ کوپن ہیگن میں اس سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں فلسطینی تارکین وطن ، عرب اور مسلمان ممالک کے شہریوں سمیت مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ جلسے میں ڈنمارک میں اسلامی کونسل کے چیئرمین عبدالحمید، ڈنمارک میں سرگرم فلسطین کلب کے چیئرمین ڈاکٹر سعد شخیبر، بیت المقدس سے الشیخ ناجح بکیرات نے شرکت کی اور فلسطینی رہ نما الشیخ رائد صلاح کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کرسنایا۔

درایں اثناء جرمنی کے شہر برلن میں بھی ہفتہ اظہار یکجہتی غزہ منایا گیا۔ کوپن ہیگن میں اس حوالے سےمنعقدہ ایک تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی اور فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں مقامی خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے فلسطینی پرچم اور صہیونی جنگ میں مارے گئے بچوں کی تصاویر اٹھا کر اہالیان غزہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.