• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

تیونس کے نو منتخب صدر کی فلسطین کی حمایت، حماس کا خیر مقدم

جمعرات 01-01-2015
in حماس
0
plf Tunis-president
0
SHARES
0
VIEWS

عرب ملک تیونس کے نو منتخب صدر الباجی قائد السبسی نے اپنی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی آزادی کے لیے جاری جدو جہد کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں ان کی پالیسی تبدیلی نہیں ہوگی۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے تیونسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز تیونسی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر السبسی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم پر اسرائیل کے مظالم کی ہر فورم پر مذمت کی جائے گی اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کی جانے والی مساعی میں ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

دوسری جانب حماس نے تیونس کے نو منتخب صدر قاید السبسی کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نو منتخب صدر نے تیونسی قوم کی ضمیر کے مطابق ایک درست فیصلہ کیا ہے۔ تیونسی صدر کی جانب سے مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کے اعلان سے فلسطینی قوم میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔

حماس نے تیونس میں سیاسی تبدیلی کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ الباجی قاید السبسی کی قیادت میں تیونس جمہوریت، ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.