• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیل سے فلسطینی اسیر کی عمررسیدہ والدہ کو 11 ماہ قید کی سزا

بدھ 31-12-2014
in فلسطین
0
plf oldmother
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی ایک مرکزی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی شہری کی بوڑھی والدہ کو گیارہ ماہ قید اور ایک لاکھ پچاس ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنا کر ظلم اورن انصافی کا ایک نیا باب رقم کردیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سزا پانے والی خاتون 60 سالہ ام رائد کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین سے بتایا جاتا ہے۔

سزا پانے والی بوڑھی خاتون کے خاندان کے ایک ذریعے نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ ام رائد پر صہیونی حکام کی جانب سے ایک جعلی مقدمہ قائم کیا گیا جس میں الزام عاید کیا گیا ہے کہ اس نے جیل میں قید اپنے بیٹے سے ملاقات کے دوران اسے موبائل فون کا ایک سیٹ پہنچایا تھا۔ صہیونی حکام کا یہ دعویٰ ثابت نہیں ہوسکا لیکن اس کے باوجود اسرائیلی عدالت نے اچانک اپنا فیصلہ سناتے ہوئے فلسطینی خاتون کو گیارہ ماہ قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنادی۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے صہیونی عدالت کے فیصلے کو ظالمانہ اور غیر انسانی قرار دیا ہے۔ کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری ایک  بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی عدالت کا فیصلہ نہ صرف اچانک ہے بلکہ انصاف اور قانون کے تقاضوں سے بھی ماورا ہے۔ معمر خاتون خنفر المعروف ام راید کی طبی حالت بھی  خراب ہے۔

خیال ہے کہ فلسطینی خاتون الحاجہ  خنفر المعروف ام رائد کو صہیونی حکام نے  03 فروری 2013ء کو جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید اپنے بیٹے رامی سے ملاقات کے دوران حراست میں لیا تھا، تاہم اسے بعد ازاں تیس ہزارشیکل کی ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

 

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

 

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.