اسرائیلی حکومت نے سنہ 1973 ء کی جنگ میں لاپتا ہونے والے 16 فوجیوں اور چھ دیگر یہودیوں سمیت 22 افراد کی میتوں کے حصول کے لیے مصری حکومت سے ایک بار پھر مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
اسرائیلی نیوز ویب پورٹل’’روٹر‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کا ایک اعلیٰ اختیارتی وفد قاہرہ میں موجود ہے جہاں وفد نے مصری حکومت سے سنہ 1973 ء کی جنگ میں مارے جانے کے بعد مصری فوج کے قبضے میں چلے جانے والے اپنے فوجیوں کی میتوں کے حصول کے لیے دوبارہ مذاکرات شروع کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی وفد سنہ 1967 ء کی چھ روزہ عرب ۔ اسرائیل جنگ میں لاپتا ہونے والے اپنے فوجیوں کے بارے میں بات چیت کرے گا۔
خیال رہے کہ پچیس جنوری 2011 ء کو سابق صدر حسنی مبارک کی برطرفی کے بعد کسی صہیونی وفد کا مصرکا یہ پہلا دورہ ہے، جس میں دونوں ملکوں نے جنگ میں لاپتا فوجیوں کی میتوں کی واپسی پرتبادلہ خیال کیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین