فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں حملہ کیا ہے اور لڑاکا طیارے کی بمباری کے علاوہ ٹینک سے گولہ باری کی ہے۔ اس میں حماس کے تینتیس سالہ کارکن تیسیر الاسماری شہید ہو گئے ہیں۔ حماس نے ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اس کے عسکری ونگ عزالدین القسام کا کارکن تھا۔
حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے صہیونی فوج کے اس موقف کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ”اسرائیلی قبضہ خان یونس کے مشرقی علاقے میں کشیدگی کا ذمے دار ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے سرحد پار غزہ میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔ اس اشتعال انگیزی کا حماس نے جواب دیا ہے”۔
ہفتے کے روز بھی اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک فضائی حملہ کیا تھا اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے یہ حملہ جنوبی اسرائیل کی جانب راکٹ فائر کیے جانے کے بعد کیا تھا۔ اس کے بعد سے غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے کی جانب تین راکٹ فائر کیے گئے ہیں اور علاقے میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین