• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’علاقائی جنگوں میں اسرائیل کے نظریہ دفاع کو شدید دھچکا لگا‘

بدھ 24-12-2014
in عالمی خبریں
0
plf defenceview
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج کے مقرب سمجھے جانے والےایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’’ہارٹز‘‘ نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے خلاف جنگوں میں اسرائیل کے نظریہ دفاع کو شدید دھچکا لگا۔

اخبار کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کی جانب سے سنہ 1967 ء کی چھ روزہ عرب۔اسرائیل جنگ کے بعد تین نکات پر مشتمل نظریہ دفاع اور سلامتی تخلیق کیا گیا، جس میں ڈیٹرنس، پیشگی وارننگ اور دشمن پر پیشگی حملہ جیسے نکات شامل تھے لیکن غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف دو بار کی جنگوں اور ایک مرتبہ سنہ 2006 ء میں لبنانی حزب اللہ کے خلاف جنگ میں صہیونی ریاست کی سلامتی کے نظریے کو شدید دھچکا لگا ہے۔

صہیونی تجزیہ نگار چیک برالیکھ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کے تمام دفاعی ادارے بشمول فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں، فضائیہ جنگوں کو اسرائیل کے مفادات میں موڑنے میں ناکام رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے حماس اور حزب اللہ کے خلاف جتنی بھی جنگیں لڑیں انہیں دشمن سے زیادہ اسرائیل کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

صہیونی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ جنگوں اور طاقت کے استعمال کے علی الرغم اسرائیل کو جن سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا تھا وہ بدستور موجود ہیں بلکہ اب پوراصہیونی معاشرہ ایک نئے سیکیورٹی چیلنج کا سامنا کررہا ہے۔

مسٹر الیکھ لکھتے ہیں کہ اسرائیلی فوج اور قومی سلامتی کے تمام ادارے صہیونی قوم کے دفاع میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ ڈیٹرنس کے حوالے سے اسرائیلی فوج میں کئی کمزوریاں ہیں۔ جبکہ پیشگی حملے کا تصور بھی ناکام ثابت ہوا ہے۔ کم ازکم حزب اللہ اور حماس کے خلاف جنگوں میں اسرائیل کو پیشگی حملوں میں شدید نقصان پہنچا ہے۔

  صہیونی تجزیہ نگار لکھتا ہے کہ یہ بھی کیا کم ہے کہ اسرائیل کو تین مرتبہ جنگوں میں عالمی سطح پرشدید بدنامی کا سامنا کرنا پڑا۔ عملا یہ تینوں جنگیں بری طرح ناکام رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے کسی اخبار کی جانب سےاسرائیلی جنگوں میں پہلی مرتبہ اتنی شدت کے ساتھ تنقید نہیں کی گئی بلکہ ماضی میں متعدد مرتبہ  اسرائیلی میڈیا اور ماہرین غزہ کی پٹی اور حزب اللہ کے خلاف جنگوں کو صہیونی ریاست کے لیے تباہ کن قرار دے چکے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.