فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے وسطی شہر رام اللہ میں عباس ملیشیا نے جامعہ بیرزیت میں زیرتعلیم اسلامک بلاک کے طلباء پر فائرنگ کی تاہم طلباء نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلی جنس فورسز نے جامعہ بیرزیت کے طلباء کا تعاقب کرنے کے لیے ان کے یونیورسٹی کیمپس سے نکلتے ہی فائرنگ تاہم فائرنگ کے بعد طلباء واپس یونیورسٹی کیمپس میں چلے گئے۔
خیال رہے کہ فائرنگ سے قبل جامعہ بیرزیت میں اسلامک بلاک کے طلباء نے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ستائیسویں یوم تاسیس کے حوالے سے ایک پروگرام کا بھی اہتمام کیا تھا جس میں بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
