اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیردفاع موشے یعلون نے سول انتظامیہ اور فوجی قیادت سے بات چیت کرتے ہوئے بیت ایل یہودی کالونی میں جلد ازجلد توسیعی کاموں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ کالونی کے اندر موجود اسرائیلی فوجی کیمپ کو متبادل مقام پر منتقل کیے جانے کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے لیے 300 مکانات کی تعمیر کے اپنے فیصلے پر عملدرآمد کا موقع ملے گا۔ یوں وہ اپنے اس وعدے کو جلد از جلد ایفاء کرسکیں گے۔
ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیت ایل کالونی سے فوجی چھائونی کی منتقلی کےبارے میں حکومتی حلقوں میں کافی عرصے سے بحث چل رہی تھی۔ وزیردفاع اسے پہلی مرتبہ منظرعام پر لائے ہیں۔
وزیردفاع نے ’’اشمورٹ یتزحاق‘‘ کالونی کے فوجی کیمپ کو بھی کریات اربع کالونی میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اشمورت میں خالی ہونے والی جگہ میں بھی یہودی آباد کاروں کے لیے مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین