مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک فلسطینی شہری کو بیت لحم کے جنوب میں عصیون روڈ کےایک چوک سے حراست میں لیا گیا اور اس کے قبضے میں موجود ایک چاقو بھی ضبط کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق حراست میں لیے گئے فلسطینی کو تفتیش کے لیے جنرل انٹیلی جنس ایجنسی ’’شاباک‘‘ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ادھر اسرائیلی پولیس نے بھی اپنے بیان میں الخلیل شہر کی مسجد ابراہیمی کے قریب سے دو فلسطینیوں کو دستی ہتھیاروں سے مسلح حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے دونوں فلسطینیوں کے قبضے سے دو خنجر برآمد ہوئے ہیں۔ انہیں تفتیش کے لیے شاباک کے حوالے کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں گذشتہ چند ماہ سے جاری کشیدگی کے دوران یہودی آباد کاروں پر چاقووں کے درجنوں حملے ہوچکے ہیں۔ مبصرین کے خیال میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے یہودیوں پر چاقووں سے حملے مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی یلغار کا رد عمل ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین