مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں یہودی سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی ملکیتی ’’ایئربرلین‘‘ نامی ایک فضائی کمپنی پیش پیش ہے جو متحدہ عرب امارات اور دنیا کے دوسرے ملکوں سے سیاحوں کو مقبوضہ بیت المقدس لانے کی مہم کی حمایت کر رہی ہے۔
ایئربرلن نامی یہ فرم اپنے طیاروں پر مقبوضہ بیت المقدس کی سیاحت کے حوالے سے خصوصی سلوگن بھی تیار کرائے گی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں اسرائیلی محکمہ سیاحت کی طرف سے دنیا بھر میں موقر اخبارات اور جرائد میں اشتہارات بھی دیے گئے ہیں۔ ان میں جرمن اخبار’’دی فیلٹ‘‘ بھی شامل ہے۔ ان اشتہارات میں یہودیوں کے مقبوضہ بیت المقدس میں موجودگی اور دیوار گریہ قریب تلمودی تعلیمات کے مطابق انہیں عبادت کرنے کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں تاکہ دنیا بھر کے یہودیوں کو مقبوضہ بیت المقدس آمد کی ترغیب دی جاسکے۔
اسرائیلی محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری مہم یورپ کی مختلف زبانوں میں جاری ہے جن میں ’’یروشلم آپ کو بلاتا ہے۔ آیے وہاں سب کچھ ہے‘‘ کا نعرہ تخلیق کیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین