اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس کوٹیلیفون کرکے فتح کی انقلابی کونسل کے رکن اور وزیر زیاد ابو عین کی شہادت پرگہرے دکھ کا اظہار کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے صدر محمود عباس سے گفتگو کرتے ہوئے زیاد ابو عین کی ظالمانہ شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی بدترین ریاستی دہشت گردی قراردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے صدر محمود عباس سے گفتگو کرتے ہوئے زیاد ابو عین کی ظالمانہ شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی بدترین ریاستی دہشت گردی قراردیا۔
انہوں نے کہا کہ ابو عین کی شہادت صرف الفتح یا فلسطینی اتھارٹی کے لیے باعث رنجم نہیں بلکہ یہ واقعہ پوری قوم کے لیے ایک بڑےصدمے کا باعث ہے۔ ابو عین کی شہادت نے صہیونی ریاست کی درندگی اور سفاکیت کا ایک نیا چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ اسماعیل ھنیہ نے شہید زیاد ابوعین کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی۔
دوسری جانب محمود عباس نے اسماعیل ھنیہ کی طرف سے تعزیت کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صبر کا مظاہرہ کررہے ہیں اور اس پرقائم رہیں گے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
