• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پُرتگیزی پارلیمان کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

جمعہ 12-12-2014
in فلسطین
0
plf portugal
0
SHARES
3
VIEWS

پرتگال کی پارلیمان نے ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پرتگیزی پارلیمان میں جمعہ کو پیش کردہ اس قرارداد کے حق میں حکومتی جماعت اور حزب اختلاف کے اراکین نے ووٹ دیے ہیں۔ اس کو حکمراں جماعت اور حزب اختلاف سوشلسٹ پارٹی نے مشترکہ طور پر پیش کیا تھا۔

اس قرارداد میں حکومت کو تجویز کیا گیا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ رابطے کے ذریعے فلسطین کو ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر تسلیم کرلے۔گذشتہ روز فرانسیسی سینیٹ نے بھی ایسی ہی غیر پابند قرارداد کے ذریعے حکومت سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بہت سے یورپی ممالک اس وقت اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان مذاکرات میں تعطل پر مایوسی کا شکار ہیں اور وہ اسرائیلی حکومت کے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں پر جبر وتشدد اور غرب اردن میں یہودی آباد کاری کے لیے اقدامات کو اس صورت حال کا ذمے دار قرار دے رہے ہیں۔ یورپی یونین مشرق وسطیٰ کے اس دیرینہ تنازعے کا مذاکرات کے ذریعے دو ریاستی حل چاہتی ہے۔

ایک اہم یورپی ملک سویڈن کی حکومت نے 30 اکتوبر کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس طرح وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا تھا۔اس کے بعد سے فرانس، برطانیہ، اسپین اور آئیرلینڈ کی پارلیمانوں میں غیر پابند قرار دادیں منظور کی جا چکی ہیں۔ان میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ یورپی یونین کے بعض رکن ممالک ہنگری، پولینڈ اور سلواکیہ بھی فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں لیکن انھوں نے اٹھائیس رکن ممالک پر مشتمل تنظیم میں شمولیت سے قبل یہ اقدام کیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.