• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

زیاد ابوعین کے بے رحمانہ قتل کی عالمی سطح پر شدید مذمت

جمعہ 12-12-2014
in فلسطین
0
plf internationalprotest
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے اموریہودی آباد کاری زیاد ابوعین کی بدھ کے روز یہودی  فوجیوں کے تشدد کے نتیجے میں ہونے والی موت پر عالم اسلام اور عالمی برادری میں بھی شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ عالمی برادری نے ابو عین کی شہادت کو اسرائیل کا ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنوبی افریقا اور اسپین کی جانب سے جاری بیانات میں فلسطینی وزیر زیاد ابوعین کی یہودی فوجیوں کے ہاتھوں اندھے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک ظالمانہ اقدام قرار دیا۔

جنوبی افریقا کی وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایک ایسے شخص کو شہید کر دیا جو اپنے وطن اور اراضی کے دفاع کے لیے سرگرم تھا۔ زیاد ابوعین نے اپنے وطن اور قوم کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جبکہ اسرائیلی فوج نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک پرامن شہری اور اہم سیاست دان کو شہید کرکے یہ ثابت کر دیا کہ وہ کسی عالمی قانون اور اخلاقی ضابطے کو خاطر میں نہیں لاتی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ابو عین کی شہادت سے اسرائیل کی سفاکیت اور ظلم کھل کرسامنے آ گیا ہے۔ ابو عین کوئی پہلا فلسطینی نہیں جس نے وطن کے لیے اپنی جان دی ہے۔ فلسطینی قوم روزانہ صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں گاجر مولی کی طرح کٹ رہے ہیں۔

جنوبی افریقا نے زیاد ابوعین کی شہادت کو ایک سنگین واقعہ قرار دیت ےہوئے عالمی برادری سے اس کی شفاف تحقیقات کرانے اور اسرائیل کو اس کی قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا۔

ادھر اسپانوی حکومت کی جانب سے بھی فلسطینی وزیر کی یہودی فوجیوں کے ہاتھوں تشدد کے نتیجے میں ہونے والی موت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔  ترکی میں قائم اسپتانوی سفارت خانے کی جانب سےجاری ایک بیان میں رام اللہ کے قریب بدھ کے روز  زیاد ابوعین کی ہونے والی شہادت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.