مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیاسی شعبے کے رکن کاید الغول نے کہا ہے کہ اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات اور صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کا بحران سے دوچار ہونا غزہ جنگ کے نتائج اوراس کے اثرات ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک بیان میں فلسطینی سیاست دان کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں دائیں بازو کی انتہا پسند یہودی تنظیمیں اور فاشی یہودی ایک مرتبہ پھر انتخابات میں کامیابی کے لیے کوشاں ہیں۔ اگر وہ جیت بھی جاتے ہیں تب بھی صہیونی ریاست کو بحران سے نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کا فاشزم، فلسطینی عوام کے خلاف نسل پرستی اور جمہوریت کے نام پر انسانی حقوق کی پامالی کے تمام ڈھونگ ناکام ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی انتہا پسند جتنا مرضی زور لگا لیں وہ صہیونی ریاست کو بحران سے نہیں نکال سکتے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین