• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا اردن کو پانی کی فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھانے سے انکار

جمعہ 28-11-2014
in عالمی خبریں
0
plf pipelinerefused
0
SHARES
10
VIEWS

اسرائیل نے اردن کو اضافی پانی کی سپلائی کے لیے پائپ لائن بچھانے کے مجوزہ منصوبے پر مزید تعاون سے انکار کردیا ہے جس کے بعد دونوں ملکوں میں پانی کے تنازع کی وجہ سے سفارتی تعلقات متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹیلی ویژن 10 کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی پلاننگ اینڈ ڈویپلمنٹ کمیٹی کی جانب سے اردن کو پانی کی اضافی مقدار فراہم کرنے کے لیے پائپ لائن بچھانے کی تجویز مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایسی کسی اسکیم میں تعاون نہیں کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دریائے اردن سمیت پانی کے ذخائر کی تقسیم کا ایک معاہدہ بھی ہو چکا ہے جس میں فلسطینی اتھارٹی، اردن اور اسرائیل تینوں شامل ہیں۔ اسی معاہدے کے تحت بحیرہ طبریہ کے راستے پانی پائپ لائنیں بچھانے کا معاہدہ ہوا تھا جس میں اردن کو پانی کی اضافی مقدار فراہم کی جانی تھی۔

اسرائیلی پلاننگ کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جس راستے سے اسرائیل کو پانی کی فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھانے کی تجویز دی گئی تھی وہاں کی آبادی بھی اپنی اراضی میں کھدائی کی اجازت دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ لہٰذا اگر اردن کو پانی کی اضافی مقدار کی ضرورت ہے وہ بحیرہ طبریہ کی پائپ لائنوں کے بجائے دریائے اردن کے جنوبی کنارے سے پانی کی سپلائی پرغور کرے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.