• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یو این میں فلسطین کی حمایت میں پانچ قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور

بدھ 26-11-2014
in فلسطین
0
plf hugevotes
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کی حمایت اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے حوالے سے آج بدھ کے روز پانچ قراردادیں بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کر لی گئیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پہلی قرارداد بہ عنوان ’’مسئلہ فلسطین کا پرامن ذرائع سے حل‘‘ پیش کی گئی جس کی حمایت میں 148 ارکان نے حمایت میں جبکہ 06 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا جبکہ آٹھ ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

دوسری قرارداد بیت المقدس میں فوری اور مستقل قیام امن کے حوالے سے پیش کی گئی جس کی حمایت میں 144 نے ووٹ ڈالا۔ چھ ارکان نے مخالفت میں رائے دی جبکہ 10 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

تیسری قرارداد میں فلسطین کے پبلک انفارمیشن پروگرام کی حمایت میں پیش کی گئی جس کی حمایت میں 147 ارکان نے ووٹ ڈالا سات نے مخالفت کی اور نو ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

چوتھی قرارداد بھی نہایت اہمیت کی حامل تھی جس میں قرارادیا گیا کہ فلسطینی قوم کے حقوق کسی دوسرے کے لیے ناقابل تصرف ہیں۔ اس قراداد کی حمایت میں 94 ارکان نے ووٹ ڈالا، سات نے مخالفت کی جبکہ 56 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

فلسطینی قوم کی حمایت میں پانچویں قراراد کی حمایت میں 91 ارکان نے ووٹ ڈالا، سات نے مخالفت کی جبکہ 59 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
قراردادوں کی بھاری اکثریت سے منظوری کے بعد اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے جنرل اسمبلی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قانون ہی فلسطینیوں کو ان کے سلب شدہ حقوق واپس دلوانے کی ضمایت فراہم کرتا ہے۔ فلسطینی اپنے حقوق کے لیے پرامن طور پر مسلسل جدو جہد کر رہے ہیں۔ ہم ایک ایسی آزاد ریاست چاہتے ہیں جس میں مشرقی بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنایا جائے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.