• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل: دوران تفتیش فلسطینی اسیران پر ہولناک تشدد کا انکشاف

پیر 24-11-2014
in فلسطین
0
plf awfultorture
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق کے لیے سرگرم ایک تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں شبے کی بنیاد پرحراست میں لیے گئے فلسطینیوں سے دوران تفتیش غیرانسانی سلوک ہو رہا ہے اور قیدیوں پر تشدد کے نہایت اذیت ناک حربے استعمال کیےجاتے ہیں۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق نیٹ ورک ’’انین القید‘‘ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے حراستی مراکز میں زیر تفتیش فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔ قیدی بنیادی انسانی حقوق سے مکمل طور پر محروم رکھے جاتے ہیں اور ان پر اذیتیوں اور مٖظالم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کی بیت لحم گورنری میں قائم اسرائیلی فوج کے زیر انتظام ایک حراستی مرکز میں حال ہی میں چار فلسطینیوں کو منتقل کیا گیا۔ کچھ دوسرے شہریوں کو مسکوبیہ حراستی مرکز میں لایا گیا جہاں ان پر کئی روز تک وحشیانہ تشدد کی جاتا رہا ہے۔

رپورٹ میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کی شناخت بھی ظاہر کی گئی اور کہا گیا ہے کہ بیت لحم کے ایک فوجی حراستی مرکز میں 36 سالہ ابراہیم اور اس کے  بھائی 30 سالہ زیاد الزیر ، 30 سالہ عدنان صبیح اور اس کا ہم عمر یوسف الشیخ کو غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے۔ ان پر اسرائیلی وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین پرقاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے اور اسی الزام کے تحت وہ مسلسل مشق ستم بنے ہوئے ہیں۔

انسانی حقوق کے گروپ نے اسرائیلی حراست گاہوں اور عقوبت خانوں میں فلسطینی اسیران کے ساتھ ہونے والے غیرانسانی سلوک کی تحقیقات کے عالمی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ہزاروں فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے عقوبت خانوں میں ڈال رکھا ہے جہاں انہیں بنیادی انسانی حقوق تک میسر نہیں ہیں۔ صہیونی فوج، خفیہ اداروں کے اہلکار اور جیلر مل کر فلسطینی قیدیوں کو اذیت ناک تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.