فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں فلسطینی مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں کم سے کم چار اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی بارڈر فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب عیسویہ کے مقام پر فلسطینی مظاہرین نے صہیونی مظالم کے خلاف ایک ریلی نکالی۔ اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، جس کے جواب میں فلسطینی شہریوں نے ان پر سنگ باری کی جس کی زد میں آ کر چار فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔
اسرائیل کے فوجی ریڈیو نے بھی فلسطینیوں کی سنگ باری میں اپنے چار اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیت المقدس اور اس کے مضافات میں بارش اور سخت سردی کے باوجود صورت حال بدستور کشیدہ ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
