• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ، چاقو سے حملوں میں 05 یہودی ہلاک، 13 زخمی

منگل 18-11-2014
in فلسطین
0
plf 5jewskilled
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں منگل کو علی الصباح ایک یہودی معبد میں فائرنگ اور چاقو سے حملوں کے نتیجے میں کم سے کم پانچ یہودی ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹیلی ویژن 1کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بیت المقدس میں مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے”ھارنوف” یہودی کالونی کے ایک معبد میں پیش آیا۔ ابتدائی طورپر پانچ افراد کی ہلاکت اور تیرہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
عبرانی ٹی وی اور اخبار”یدیعوت احرونوت” کی ویب سائیٹ پر جاری شائع خبرمیں بتایا گیا ہے کہ مبینہ طورپر فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق جوابی کارروائی میں دو حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ بیت المقدس میں تازہ کشیدگی ایک روز قبل بیت المقدس کے ایک فلسطینی بس ڈرائیور کو گلے میں‌پھندا ڈال کر شہید کیے جانے کے بعد پیدا ہوئی ہے۔ بتیس سالہ فلسطینی ڈرائیور یوسف الرمونی کو اتوار پیر کی رات اس کی بس میں نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں‌پھندا ڈال کر شہید کردیا گیا۔ شہید کا جسد خاکی بس کے اندر لٹکا ہوا ملا جس کے بعد پورے فلسطین بالخصوص بیت المقدس میں اسرائیل کےخلاف شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

بیت المقدس میں پچھلے دو ہفتے سے پرتشدد واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج، پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان بھی مسلسل جھڑپیں جاری ہیں۔ فلسطینی بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی ریشہ دوانیوں اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.