فلسطین میں جہاں ایک جانب قابض صہیونی فوجی آئے روز فلسطینی شہریوں کے مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر ان کی مسماری کا ظالمانہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، دوسری جانب فلسطینیوں کو مکان بنانے کی اجازت بھی نہیں جبکہ یہودی آباد کاری کے لیے دھڑا دھڑ مکانات بنائے جا رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صہیونی حکام نے سوموار کے روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے جنوب مغرب میں جیت قصبے میں چھاپہ مارا اور ایک زیرتعمیر مکان کے مالک کو مزید تعمیراتی کام جاری رکھنے سے روک دیا۔
فلسطینی شہری نظام السدہ نے "مرکز اطلاعات فلسطین” کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں کی جانب سے اسے ایک نوٹس دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے یہ مکان اسرائیلی حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا ہے اس لیے اس پر مزید کام کی اجازت نہیں۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ جیت قصبے اور اس کے مضافات میں صہیونی فوجی فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں مسمار کرچکے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین