• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا حکمراں اتحاد سنگین بحران سے دوچار ہوچکا: عبرانی ٹی وی

بدھ 12-11-2014
in عالمی خبریں
0
plf crises
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت میں‌ شامل وزیر ماحولیات عمیر پیریز کی جانب سے دفاعی بجٹ کے معاملے پر اختلافات کے بعد وزارت سے استعفے نے صہیونی حکمراں اتحاد کو سنگین بحران سے دوچار کیا ہے۔ اسرائیل کے ایک عبرانی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیریز کے استعفے کے بعد کئی دوسرے وزراء بھی حکومت سے علاحدگی پر غور کررہےہیں۔

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والےٹیلی ویژن 2 کی رپورٹ کے مطابق موومنٹ پارٹی کے رکن عمیر پیریز کی جانب سے وزارت ماحولیات کے عہدے استعفیٰ بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کے لیے سخت بھاری ثابت ہو رہا ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدت پسند یہودی تنظیم "جیوش ہوم” کے سربراہ اور وزیر اقتصادیات نفتالی بینت اور موومنٹ پارٹی کی خاتون سربراہ زیپی لیونی نے واضح کیا ہے کہ مستعفی وزیر کی جگہ موومنٹ پارٹی کے کسی دوسرے رکن کو اس منصب پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔

ٹی وی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراقتصادیات وخزانہ نفتالی بینیت نے وزیراعظم نیتن یاھو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمیر پیریز کی جگہ میئر شطریت کو وزارت ماحولیات کا قلم دان نہ سونپیں۔ اگر انہوں نے ایسا کیا توہ وہ وزارت خزانہ کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ خیال رہے کہ موومنٹ پارٹی کے  عمیر پیز استعفے کے بعد اب بھی اس جماعت کے پانچ وزراء حکومت کا حصہ ہیں۔

خیال ہے کہ اسرائیلی وزیرماحولیات عمیر پیریز نے وزیراعظم نیتن یاھو کے ساتھ دفاعی بجٹ کے معاملے پر اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.