اسرائیلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے لیے مزید 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ صہیونی وزارت داخلہ کی جانب سے مزید تعمیرات کی منظوری کے بعد پلاننگ وتعمیراتی کمیٹی کی جانب سے آج بدھ کو اس کی حتمی منظوری دی جائے گی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئے 200 مکانات مشرقی بیت المقدس میں قائم ’’راموت‘‘ یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئے 200 مکانات مشرقی بیت المقدس میں قائم ’’راموت‘‘ یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔
اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ کے مطابق صہیونی وزارت داخلہ نے اپنی طرف سے راموت کالونی میں مزید 200 مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے جب کہ حتمی منظوری کے لیے اسے بیت المقدس کی پلاننگ اینڈ کنسٹرکشن کمیٹی کی طرف سے آج بدھ کو منظوری لی جائے گی جس کے بعد ان کی تعمیرا کا کام فوری شروع کیا جائے گا۔
خیال رہے اسرائیل کی پلاننگ کمیٹی ہی ایک ہفتہ پیشتر مشرقی بیت المقدس میں "رامات شلومو” کالونی میں پانچ سو مکانات کی تعمیر کی منظوری دے چکی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
