• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یاسرعرفات کی برسی کی تقریب محمود عباس نے منسوخ کرائی: دحلان

منگل 11-11-2014
in فلسطین
0
plf deathaniversery
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کی حکمراں جماعت "فتح” کے منحرف دھڑے کے سربراہ محمد دحلان نے الزام عاید کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں سابق فلسطینی صدر یاسرعرفات کی دسویں برسی کی تقریب صدر محمود عباس کے حکم پر منسوخ کرائی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صدر عباس کی عوامی مقبولیت نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں یاسرعرفات کی برسی کے لیے جلسہ کرنا برداشت نہیں ہو رہا تھا۔

خیال رہے کہ منحرف فتحاوی لیڈر محمد دحلان اور محمود عباس کے درمیان پچھلے طویل عرصے سے سخت اختلافات پائے جا رہے ہیں۔ دونوں گروپ خود کو بانی جماعت یاسرعرفات مرحوم کا سیاسی جانشین اور وارث قرار دینے کے دعوے دار ہیں۔ حال ہی میں یاسرعرفات کی دسویں برسی کی تقریب کا اعلان کیا گیا تھا جس کے لیے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے جلسے کی تیاریاں بھی کی گئی تاہم بعد ازاں یہ جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گذارنے والے فتحاوی لیڈر محمد دحلان نے اپنے ایک بیان میں یاسرعرفات کی برسی کی تقریب منسوخ ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سارے کھیل کے پس پردہ ان کے حریف صدر محمود عباس کا ہاتھ ہے۔ غزہ کی پٹی میں انہیں کسی قسم کی عوامی پذیرائی حاصل نہیں ہے۔ وہ عوام کے سامنے سبکی اور شرمندگی سے بچنے کے لیے فتح کی قیادت کو کسی قسم کا جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ میں یاسرعرفات کی برسی کا جلسہ محمودعباس نے منسوخ کرایا اور اب وہ اس کے نتائج کے بھی ذمہ دارہوں گے۔

محمد دحلان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال بھی ہم نے غزہ کی پٹی میں یاسرعرفات کی برسی کا ایک کامیاب جلسہ کیا جس میں عوام کا ایک جم غفیر امڈ آیا تھا، لیکن اب کی بار صدر عباس کو ہمارے جلسے سے خطرات محسوس ہو رہے تھے اور انہیں اندازہ تھا کہ ہم پچھلےبرس سے کہیں زیادہ بڑا جلسہ کرکے اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ اس لیے انہوں نے یہ جلسہ نہیں ‌ہونے دیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر عباس اور ان کا ٹولہ چاہے جتنا بھی زور لگا لے اب ان کی عوام میں کوئی وقعت اور پذیرائی نہیں‌رہی ہے۔ وہ صرف اپنی کرسی اورا قتدار بچانے کی فکرمیں ہیں۔ انہوں ‌نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جلسے کے لیے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ دراصل محمود عباس گروپ کو ہماری بڑھتی عوامی مقبولیت سے خوف لاحق ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.