• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلیوں پر حملے کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں: نیتن یاھو

منگل 11-11-2014
in عالمی خبریں
0
plf noplace
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطینی مزاحمت کاروں بالخصوص صہیونی ریاست پرحملے کرنے والے فدائی حملہ آوروں کے خاندانوں سے نہایت ظالمانہ انداز میں نمٹنے کی دھمکی دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہودیوں‌پرحملوں میں‌ملوث عربوں کے لیے اسرائیل میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے سوموار کے روز یہودیوں پر فدائی حملے کرنےوالے فلسطینیوں کے مکانات فوری طور پر مسمارکرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کےدفتر سے جاری ایک بیان میں سیکیورٹی حکام اور پولیس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہودیوں پر حملوں میں ملوث فلسطینیوں سے سختی سے نمٹیں اور فدائی کارروائیاں روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نے ایک اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیرداخلہ برائے داخلی سلامتی، وزیردفاع، آرمی چیف، داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے، شاباک کے سربراہ، انسپکٹر جنرل پولیس اور مشیرقانون سمیت کئی دوسرے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہودیوں پر حملوں میں ملوث فلسطینی شہریوں کے مکانات مسمار کر کے انہیں وہاں سے بے دخل کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سوموار کے روز مقبوضہ فلسطین میں تین الگ الگ واقعات میں اسرائیلیوں ‌پر قاتلانہ حملے کیے گئے تھے۔ چاقو کے وار سے زخمی ہونے والا ایک یہودی فوجی شیلونی اور ایک صہونی خاتون ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.