• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی وزیردفاع کی یہودی ارکان کنیسٹ کی قبلہ اول میں داخلے کی مخالفت

اتوار 09-11-2014
in فلسطین
0
plf ministeragainst
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون  نے ارکان پارلیمنٹ [کنیسٹ] کے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں موجود قبلہ اول میں داخلے کی سخت مخالفت کی ہے، تاہم انہوں نے ساتھ ہی الزام عاید کیا کہ بیت المقدس میں موجودہ شورش کے پس پردہ اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ اور صدر محمود عباس کا  ہاتھ ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک عبرانی ٹی وی کودیے گئے انٹرویو میں موشے یعلون نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت سے صرف نظرنہیں کرنا چاہیے کہ ہمارے بعض محترم ارکان پارلیمنٹ نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسجدا قصیٰ میں باربار داخلے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں حالات زیادہ خراب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کا معاملہ نہایت نازک ہے اور ہمیں اس میں دخلے کے لیے سوچ سمجھ سے کام لینا چاہیے۔

تل ابیب نے اردن کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے ایک معاہدہ بھی کررکھا ہے۔ اس معاہدے کی رو سے اسرائیل اس بات کا پابند ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کی نگرانی اورسرپرستی اردن کو دے گا اور مسلمانوں کے قبلہ اول کا سنہ 1967ء سے قبل کا اسٹیٹس برقرار رکھا جائے گا۔ جب یہ معاہدہ موجود ہے توہمیں اس کی بھی پاسداری کرنی چاہیے۔

موشے یعلون نے ارکان پارلیمنٹ موشے ویگلن، چولی معلم، زیپی حوطویلی اور دیگر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتے کئی ارکان پارلیمان نے حالات کی کشدگی کے باوجود مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر زیادہ اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی، جس کی قطعا کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیرنے حسب معمول اپنی تیروں کا ہدف حماس اور صدر محمود عباس کی جانب بھی رکھا۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس میں کشیدگی حماس اورفلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی پیدا کردہ ہے۔انہوں نے یہودیوں کو صبرو تحمل سے کام لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی اشتعال انگیز کارروائی میں پہل کرنے سے گریز کریں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.