اسرائیلی حکام نے جزیرہ نما سینا میں جمعہ کے روز دہشت گردی کے واقعات میں پچیس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد غزہ کی پٹی کے جنوب میں واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو غیرمعینہ مدت کے لیے دو طرفہ آمد و رفت کے لیے بند کر دیا ہے۔
رفح گذرگاہ پر متعین ایک سیکیورٹی ذریعے نے میڈیا کو بتایا کہ مصری حکام کی جانب سے ہفتے کے روز انہیں بتایا گیا کہ شمالی جزیرہ نما سینا میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد رفح گذرگاہ کو غیرمعینہ مدت کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کی شام جزیرہ نما سینا میں الخروبہ چیک پوسٹ پر بارود سے بھری کار کے ذریعے کیے گئے حملے میں کم سے کم پچیس مصری فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ ایک دوسری چیک پوسٹ پر حملے میں تین فوجی ہلاک اور چوبیس زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کار بم دھماکے اور آر پی جی راکٹ حملوں میں مصری فوج کے دو ٹینک اور کئی فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
