فلسطین میں رواں سال کی دوسری چوتھائی کے دوران بے روزگاری کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں بے روزگار افراد کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطانق فلسطین سرکاری محکمہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مجموعی طور پر تین لاکھ 28 ہزار 500 افراد بے روزگار ہیں۔ ان میں غزہ کی پٹی میں دو لاکھ اور مغربی کنارے میں ایک لاکھ 28 ہزار 400 افراد شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سال رواں کی دوسری چوتھائی میں مغربی کنارے میںبے روزگاری کی شرح 18.2 فی صد اور غزہ کی پٹی میں 44.5 فی صد رہی جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصےکے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
