مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائںدے نے ایک مقامی سماجی کارکن کے حوالے سے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے خواتین کے لئے مختص مسجد کی پہلی منزل کو آگ لگا دی۔
آبادکاروں کی اس کارروائی کا علم اس وقت ہوا جب مقامی رہائشی صبح کی نماز ادا کرنے کے لئے مسجد آئے اور انہوں نے آگ کا بجھانے کی کوشش کی۔ عقربا قصبے کو تین ماہ پہلے بھی ایسی ہی ایک کارروائی کا نشانہ بنایا گیا تھا جب جنونی آبادکاروں نے ایک زراعت کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔
دریں اثناء قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں دھاوا بول دیا اور وہاں مختلف مقامات پر متعدد عارضی ناکے لگا دئیے۔
ادھر جنین میں اسرائیلی فوج نے بڑی تعداد میں عرابا، قباطیہ، مصلیہ، زبابدیہ اور مثلون کے قصبات پر دھاوا بول دیا اور پورے شہر میں جگہ جگہ پوزیشن سنبھال لیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق فوجیوں نے اس دوران فلسطینی گاڑیوں کو روک کر ان کی چیکنگ کی تھی۔ اس موقع پر کسی حراست کی خبر نہیں ملی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
