اسرائیلی عدالتوں نے مغربی کنارے کے شہروں جنین، نابلس اور طوباس میں سات فلسطینی قیدیوں کی مدت اسیری میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ان پر بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔
اسیران کلب کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ چند دنوں کے اندر 33 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے تاکہ ان سے مزید تحقیق اور قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔
صہیونی عدالتوں نے جھوٹے الزامات کا سہارا لیکر جن فلسطینیوں کو قید کی سزا سنائی ہے، اس میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں بھاری جرمانے ادا کرنے کا بھی پابند بنایا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
