مصر نے ساحلی شہر اسکندریہ سے انسانی سمگلروں کی کشتی کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 68 فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی زبردستی واپس بھجوا دیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسکندریہ سے حراست میں لئے جانے والے 68 فلسطینیوں کو پیر کے روز محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی میں رفح کراسنگ کے ذریعے زبردستی واپس کیا گیا ہے۔
حالیہ چند دن پہلے بھی مصری حکام متعدد فلسطینیوں کو بہتر زندگی کی تلاش میں اٹلی جانے کی کوشش میں گرفتار کیا تھا جبکہ ان میں بہت سے غیر قانونی طور پر اٹلی کے راستے یورپ داخلے کے وقت کشتیاں سمندر برد ہونے کی وجہ سے جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
غزہ میں حماس کے ایک عہدیدار نے ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ ان کے زیر نگیں علاقوں سے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے خواہش مندوں کے خلاف سخت اقدام کا فیصلہ کیا تھا
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
