مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی جانب سے عید قربان کے موقع پر قوم کو دلی مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ جماعت قوم کے دکھ سکھ میں ہمیشہ ساتھ رہی ہے اور آئندہ بھی ساتھ رہے گی۔ بیان میں زخموں سے چور اہل غزہ کا خاص طور پر ذکر ہےجنہوں نے صہیونی جارحیت کا اکاون دن تک مسلسل مقابلہ کرکے نہ صرف اپنی جان ومال کی بے پناہ قربانی پیش کی بلکہ اسرائیلی فوج کو ذلت آمیز شکست سےدوچار کیا۔ حماس کی جانب سے بیرون ملک موجود فلسطینیوں اور پوری مسلم امہ کو عید کی مبارک باد پیش کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی قیادت عید کے موقع پر غزہ کی پٹی میں رہے گی اور جنگ سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے گے۔
فلسطینی تنظیم عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین، اسلامی جہاد، عزالدین القسام شہید بریگیڈ اور القدس بریگیڈ کی جانب سے بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے اپنے پیغامات میں پوری فلسطینی قوم کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین