امریکا میں راکٹ سازی اور اس کے اسپیئر پارٹس تیار کرنے والی ایک بڑی فرم "رایٹمین” نے انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی ہدایت کے تحت 149 ملین ڈالر مالیت سے "تمیر” نامی ایک راکٹ بردار ٹرک تیار کر رہی ہے جسے جلد ہی اسرائیل کے حوالے کیا جائے گا۔
جدید آلات سے لیس یہ ٹرک آئرن ڈون سسٹم کو نصب کرنے اور اس کی محفوظ طریقے سے نقل و حرکت کے لیے بنایا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر 7 جولائی سے 26 اگست کے دوران اسرائیل نے بڑے پیمانے پر راکٹ حملے کیے جس کے نتیجے میں اسرائیل کے راکٹوں کے ذخیرے میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔
امریکا اس کمی کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ آئرن ڈوم ٹرک کی تیاری بھی اس کا حصہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل آئرن ڈوم پر سالانہ 704 ملین ڈالر کی رقم خرچ کرتا ہے اور اس کی زیادہ تر قیمت امریکا کو ادا کی جاتی ہے جو خود بھی اس سسٹم کی تیاری میں اسرائیل کی بھرپور معاونت کرتا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین