• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے یہودیوں کے لیے اردنی اراضی پر کاشت کاری شروع کر دی

بدھ 01-10-2014
in عالمی خبریں
0
plf cultivation
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں‌ یہودی توسیع پسندی کے ساتھ ساتھ اسرائیل پڑوسی ملکوں میں بھی اپنی زراعت پھیلانے اور کاشت کاری کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سبزی اور پھلوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے رواں سال اسرائیل نے اردن کی زرعی اراضی پربھی پھلوں اور سبزیوں کی کاشت شروع کر رکھی ہے۔

اخبار”دی مارکر” نے اپنی رپورٹ میں ‌لکھا ہے کہ عبرانی سال نو کے موقع پر یہودی آباد کاروں کے لیے سبزیوں، ترکاریوں اور پھلوں  کی ضرورت اور طلب بڑھ جاتی ہے۔ اس طلب کو سامنے رکھتے ہوئے رواں سال اسرائیلی حکومت نے اردن کی زرعی اراضی پر کاشت کاری شروع کر رکھی ہے۔

اخبار مزید لکھتا ہے کہ پچھلے سات سال سے مغربی کنارے میں فلسطینی کی زرعی اراضی پر عملا یہودی آباد کاروں کا قبضہ ہے۔ یہودی انتہا پسندوں نے نہ صرف فلسطینیوں کی روز مرہ کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے بلکہ ان کی زرعی اراضی اور کھیتوں پر بھی یہودی قابض ہیں جو اپنی زرعی بالخصوص ترکاریوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنی مرضی کے تحت ان میں کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ فلسطینی شہریوں کی زیر کاشت زمینوں پر ہاتھ صاف کرنے سے بھی نہیں چوکتے ہیں۔

دی مارکر کے مطابق یہودی آباد کار پچھلے کچھ عرصے سے اردن میں ‌بھی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ اردن میں دیگر شعبوں کے علاوہ زرعی اراضی میں سرمایہ کاری کے زیادہ مواقع ہیں یہی وجہ ہے کہ یہودی آباد کار اپنے طور پر پھلوں اورسبزیوں کی کاشت کے لیے اردن کی زمین استعمال کرتے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.