فلسطین میں رائے عامہ کے ایک جائزے کے جاری کردہ نتائج میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی ختم نہ کیے جانے کی صورت میں شہریوں کی 80 فی صد اکثریت نے صہیونی ریاست اور یہودی کالونیوں پر راکٹ حملے جاری رکھنے کی حمایت کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق "فلسطین پولیٹیکل ریسرچ سینٹر” کے زیر اہتمام 25 سے 27 ستمبر کے دوران ایک آن لائن عوامی سروے کیا گیا جس میں 1200 افراد سے رائے لی گئی۔ سروے میں شہریوں سے مختلف نوعیت کے سوال پوچھے گئے تھے۔

ان میں ایک سوال یہ تھا کہ آیا غزہ کی ناکہ بندی کے تسلسل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو راکٹ حملے روک دینے چاہئیں یا نہیں تو 80 فی صد کا جواب تھا کہ ‘نہیں’، محاصرہ جاری رہتے ہوئے راکٹ حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔
ایک دوسرے سوال کے جواب میں 44 فی صد رائے دہندگان نے اسرائیل سے آزادی کے لیے مسلح جدو جہد جاری رکھنے کی حمایت کی۔ 29 فی صد نے اسرائیل سے مذاکرات کی راہ اپنانے اور 23 فی صد نے پرامن مزاحمت کی حمایت کی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین