• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ: سابق حکومت کے ملازمین کو عید پر تنخواہ نہ مل سکی

منگل 30-09-2014
in غزہ
0
plf salary
0
SHARES
0
VIEWS

 فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی سربراہی میں قائم رہنے والی سابقہ فلسطینی حکومت کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائی کا سلسلہ شروع نہیں کیا جا سکا جس کے باعث سیکڑوں سابقہ سرکاری ملازمین عید کی خوشیوں سے محروم رہیں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سوشل میڈیا اور بعض اخبارات نے بھی خبریں پھیلائی تھیں کہ غزہ کے سابقہ ملازمین کو آج منگل کو تنخواہیں جاری کی جائیں گی اہم فلسطینی سیکرٹری خزانہ یوسف الکیالی نے ملازمین کی امیدوں پر یہ کہہ کر پانی پھیر دیا کہ فی الحال تنخواہیں جاری کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہو سکا ہے۔ البتہ اس سلسلے میں حکومت عالمی برادری کی جانب سے امداد کے وعدوں کے انتظار میں ہے۔
ایک بیان میں یوسف الکیالی کا کہنا تھا کہ میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور ان خبروں کی بنیاد پر کوئی شخص جلد تنخواہوں کی امید نہ لگائے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں قائم رہنے والی سابقہ حکومت کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اس وقت روک دی گئی تھی جب فلسطین میں صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کے اشتراک سے گذشتہ اپریل میں قومی حکومت تشکیل دی گئی تھی۔ گوکہ حکومت کی جانب سے سابقہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے تاہم فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اس مد میں فنڈز جاری نہیں کی گئے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.