فلسطینیی وزیر مذہبی امور و اوقاف یوسف ادعیس نے بتایا کہ شاہ عبداللہ کی جانب سے ایک ہزار فلسطینی شہریوں کے سرکاری خرچ پر حج کا اعلان کیا تھا۔ اس کے لیے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں سے ایک ایک فرد کو لیا گیا تھا۔ تمام عازمین حج آج اتوار کو مصری سرحد سے رفح بارڈر کے راستے قاہرہ پہنچیں گے جہاں سے کل سوموار کو علی الصباح ہوائی جہاذ کے ذریعے حجاز مقدس روانہ ہو جائیں گے۔
ادھر فلسطین شہداء فاؤنڈیشن کی جانب سے شاہ عبداللہ کی خصوصی دعوت پر حج میں فریضہ حج کی ادائی کے لیے روانہ ہونے والے پانچ سو خوش نصیبوں کے نام اور ان کی دیگر تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔ کچھ عازمین حج اس سے قبل سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جبکہ بقیہ پانچ سو عازمین کل قاہرہ سے خصوصی طیارے کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔
فاؤنڈیشن کےچیئرمین محمد النحال نے شاہ عبداللہ کی جانب سے فلسطینی شہداء کے لواحقین کی حوصلہ افزائی کے لیےانہیں خصوصی طور پر حج کرانے کا شکریہ ادا کیا۔
