فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور بیت لحم میں یہودی فوج نے کارروائی کر کے چار کم عمر فلسطینی بچوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز میں منتقل کر دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے بیت لحم میں عایدہ پناہ گزین کیمپ پرچھاپہ مارا اور کیمپ میں چھابڑی فروش دو بچوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اسی طرح کی ایک دوسری کارروائی میں مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام سے دو کم عمر لڑکوں کو حراست میں لیا گیا۔
فلسطینی سماجی کارکن ابراہیم مسلم نے بتایا کہ عایدہ کیمپ میں چھاپے کے دوران حراست میں لیے گئے دو بچوں کی شناخت معاذ نظام ابوعکر اور یاسین مامون بدیر کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کی عمریں سترہ سال بتائی جاتی ہیں۔ قبل ازیں صہیونی فوج نے رام اللہ میں سلواد کے مقام پر چھاپے کے دوران 13 سالہ رائد عاید مزید اور 15 سالہ محمود محمد بشیر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔