• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اول میں داخلے سے روکنا اسرائیل کی مذہبی دہشت گردی ہے: خطیب مسجد اقصیٰ

ہفتہ 27-09-2014
in فلسطین
0
plf religious
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین لشیخ یوسف ابو سنینہ نے بیت المقدس کو فوجی چھاونی میں تبدیل کرنے اورفلسطینی شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے داخلے سے روکنے کی صہیونی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنا اسرائیل کی مذہبی دہشت گردی ہے جو فلسطینی عوام پر مسلط کی گئی ہے۔

نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ ابو سنینہ کا کہنا تھا کہ قبلہ اول میں تمام فلسطینی عبادت کے لیے آتے ہیں۔ مسجد میں داخلے کے لیے نمازیوں کی عمر کی حد متعین کرنے کا کیا جواز ہے۔ انہوں نے یہودیوں کے مذہبی تہواروں اور عبرانی سال نو کے موقع پر یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول پر یلغار کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہودی دانستہ طور پر مسجد اقصیٰ میں کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ یہودی آبا کاروں کے دھاووں کی وجہ سے قبلہ اول محصور ہو کر رہ گیا ہے اور فلسطینی شہریوں کو اس مقدس مقام  تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔

الشیخ ابو سیننہ نے بیت المقدس میں اسپتالوں میں فلسطینی باشندوں کے ساتھ برتے جانے والے غیرمنصفانہ سلوک کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسپتالوں میں فلسطینیوں کے ساتھ تیسرے درجے کی مخلوق کا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس کے اسپتالوں میں فلسطینی شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ یہودیوں کے دھاووں اور اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کی پرواہ کیے بغیر قبلہ اول سے اپنا تعلق مزید مضبوط بنائیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کو تحفظ دلانے میں سرگرم فلسطینی محکمہ اوقات سے بھی ہر ممکن تعاون کریں تاکہ ناپاک صہیونیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنے کی راہ نکالی جاسکے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.