فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں مسجد اقصیٰ کی جنوبی کالونی سلوان میں ایک یہودی آباد کار نے اپنی کار کی ٹکر سے ایک 10 سالہ فلسطینی بچہ آدم الرشق کچل دیا۔
سلوان ۔ وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کے عہدیدار ماجد غیث نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی ایک بلٹ پروف گاڑی سلوان کے قریب واقع ”بیت یوناتھان” یہودی کالونی سے گذر رہی تھی اس دوران سڑک پر چلتے ہوئے ایک دس سالہ بچے کو ٹکر مار دی۔ بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کار کی ٹکر سے اس کا ایک بازو ٹوٹ چکا ہے تاہم فی الحال اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
