• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

صہیونی جرنیل کا فلسطینیوں سے بات چیت کے ذریعے مسئلے کےحل پر زور

بدھ 24-09-2014
in غزہ
0
plf insistontalks
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج کے ایک سینیئر عہدیدار نے اپنی حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں‌ کے خطرے کے مستقل خاتمے کے لیے بار بار جنگ مسلط کرنے کے بجائے مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ صرف جنگ ہی مسئلے کا حل نہیں ہے اگر ہوتی تو آج تک کئی جنگیں ہو چکی ہیں لیکن فلسطینی مزاحمت کاروں کا خطرہ ختم نہیں کیا جا سکا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنوبی کمانڈ سے وابستہ جنرل رونین مورالی نے جو حالیہ غزہ جنگ کے ماسٹر مائنڈز میں شامل تھے کا کہنا ہے کہ سیاسی بات چیت کے ذریعے غزہ کی پٹی سے درپیش خطرات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا مستقل حل نہیں ہو سکتی۔ تاہم انہوں ‌نے دعویٰ‌ کیا کہ غزہ کی پٹی پر 51 روز تک جاری رہنے والی بمباری کے بعد حماس کی جنگی صلاحیت ختم کر دی گئی ہے اور حماس اور دیگر جنگجو زیادہ جلدی سرنگیں اور زمین دوز بنکر نہیں کھود سکیں گے۔

جنرل مورالی کا کہنا تھا کہ ان دنوں حماس اپنے مارے جانے والے ساتھیوں کے کھوئے ہوئے اسلحہ کی تلاش میں ‌ہے۔ صہیونی فوجی افسرنے ایک سوال کے جواب میں‌ کہا کہ غزہ کی پٹی میں "حفاظتی کنارا” کے نام سے جو آپریشن کیا گیا ہے اس نے دشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم اپنےدفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا بھرپور مظاہرہ کرنے میں کسی تامل سے کام نہیں لیتے۔ تاہم انہوں‌ نے اعتراف کیا کہ بمباری کے باوجود غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں‌ کے اسلحہ کے ذخائر بالخصوص میزائل ختم نہیں کیے جا سکے ہیں اور غزہ میں اب تھی ایک تہائی میزائل ذخیرہ موجود ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.