• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیٹے کی شہادت پر بہادر فلسطینی ماں کا فخر کا اظہار

بدھ 24-09-2014
in فلسطین
0
plf bravemother
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں منگل کے روز اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے نوجوان مروان القواسمہ کی بوڑھی والدہ نے نہایت فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بیٹے نے اللہ کے راستے میں اپنی جان کی قربانی دے کر شہادت کے عظیم الشان مرتبہ پایا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ مروان القواسمہ جب تک زندہ رہا تو تب بھی وہ ایک فرشتہ صفت انسان رہا۔ یوں اس نے سعادت کی زندگی اور شہادت کی موت کی خواہش پوری کردی۔

خیال رہے کہ منگل کے روز الخلیل میں ‌اسرائیلی فوج کی کارروائی میں دو فلسطینی نوجوان مروان القوسمہ اور عامر بوعیشہ شہید ہوگئے تھے۔ مروانہ قواسمہ کی شہادت کے بعد اس کی بوڑھی والدہ نے مقامی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کسی قسم کے دکھ اور غم کے اظہار کے بجائے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا کی زندگی فانی ہے اور ہر ذی روح نے یہاں سے کوچ کرنا ہے۔ میرے بیٹے نے شہادت کی موت پائی ہے۔ مجھے اس پر رونے پیٹنے کی نہیں بلکہ خوشی منانے کی ضرورت ہے۔

دونوں فلسطینی شہریوں پر گذشتہ جون میں تین یہودی لڑکوں کے اغواء کے بعد قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد صہیونی فوج اور سیکیورٹی ادارے مسلسل ان کے تعاقب میں تھے۔

ادھر اسرائیلی اخبار "ہارٹز” نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج کے ساتھ جھڑپ میں ‌مارے جانے والے دونوں فلسطینی مزاحمت کار مسلح تھے اور ان کے پاس ایم 16 کلاشنکوفیں اور کئی دستی بم بھی موجود تھے۔ تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ‌ہوسکی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.