• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

ایجنٹوں کے ذریعے اسرائیل کی فلسطینیوں میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش

منگل 23-09-2014
in غزہ
0
plf conspiracy
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل  کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی فوج کی جنگ کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے اسرائیلی خفیہ اداروں نے بھی اپنی تمام مکروہ چالیں بھرپور طریقے سے استعمال کیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی خفیہ ادارے غزہ کی پٹی میں موجود اپنے جاسوسوں کی مدد سے فلسطینی مزاحمتی گروپوں میں پھوٹ پیدا کرنا اور انہیں آپس میں دست و گریباں کرنے کی سازشیں کرتے رہے ہیں تاہم فلسطینی مزاحمت کاروں نے ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مقرب سمجھے جانے والے نیوز ویب پورٹل "المجد” کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے جاسوسوں کو ہدایات سے متعلق اہم معلومات افشاء کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کو آپس میں لڑانے کے لیے اسرائیلی خفیہ اداروں نے اپنے جاسوسوں اور ایجنٹوں کو خوب استعمال کیا۔ یہ ایجنٹ جنگ کے دوران گروہی تعصبات پر مبنی اور فرقہ وارانہ نوعیت کے نعرے لگاتے رہے ہیں۔ تاکہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں میں ایک دوسرے کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرکے انہیں اسرائیل کے خلاف جنگ میں شکست سے دوچار کیا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی میں پکڑے گئے کئی جاسوسوں نے اپنے اس طریقہ واردات کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اسرائیلی خفیہ اداروں کی ہدایت کے تحت فرقہ وارانہ نعرے لگاتے اور مزاحمتی گروپوں کو ایک دوسرے کے دست و گریباں کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.