فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح سے تعلق رکھنے والے غزہ کے رہائشی ایک رہ نما نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں "جنگ اور امن” کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کی۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق یہ کانفرنس پرسوں اتوار کو تل ابیب میں منعقدہ ہوئی جس میں غزہ سے تعلق رکھنے والے فتحاوی رہ نما ھشام عبدالرزاق کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
اسرائیلی ذرائع نے ھشام عبدالرزاق کا ایک بیان بھی نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے وہ حماس اور اسرائیل کے درمیان مصر کی ثالثی کے تحت ہونے والی جنگ بندی سے متعلق مذاکرات میں مفاہمت میں مدد کرنے کو تیار ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
