• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصری حکومت اردنی امدادی وفود کی غزہ آمد میں رکاوٹ بن گئی

اتوار 21-09-2014
in غزہ
0
plf jordanaid
0
SHARES
0
VIEWS

مصری حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے امدادی قافلوں کو غزہ کی طرف جانے سے روکنے کے کا سلسلہ جاری ہے۔ اردن کے ایک سرکردہ رکن پارلیمنٹ نے شکایت کی ہے کہ انہوں نے کئی بار ایک وفد کی شکل میں مصر کے راستے جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لیے جانے کی کوشش کی لیکن ہر بار مصری حکام انہیں روک دیتے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اردن رکن پارلیمنٹ اور امدادی وفد کے سربراہ یحییٰ السعود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصری حکام کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ ان کی سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث وہ انہیں غزہ کی پٹی کی طرف جانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

یحییٰ السعود کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آئے وفود اور دیگر اہم شخصیات کو غزہ سے باہر سیکیورٹی فراہم کرنا مصری فوج اور پولیس کی ذمہ داری ہے اور غزہ کی پٹی کے اندر داخل ہونے کے بعد یہ ذمہ داری فلسطینی حکام پرعائد ہو جاتی ہے۔ مصری حکام کا کہنا ہے کہ وہ العریش شہر اور رفح کے علاقے میں سیکیورٹی کلیر نہ ہونے کے باعث انہیں غزہ جانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

تاہم السعود نے یہ نہیں بتایا کہ آیا مصری حکام کی جانب سے انہیں کس نوعیت کی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر غزہ جانے اور امددی کاموں میں حصہ لینے سے روکا ہے۔ خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ اکاون روزہ جنگ کے بعد بیرون ملک سے امدادی ادارے اور کارکن غزہ کے مفلوک الحال عوام کی مدد کو آ رہے ہیں لیکن مصری حکومت انہیں روک رہی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.