• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکا اپنے شہریوں کو اسرائیل آنے کی اجازت دے: لائبرمین

ہفتہ 20-09-2014
in عالمی خبریں
0
plf UScitizen
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیلی وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین نے امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو اسرائیل میں آنے سے نہ روکیں اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے غزہ جنگ کے دوران اپنے شہریوں کو اسرائیل کے سفر سے گریز کی ہدایت کی تھی وہ واپس لی جائے کیونکہ اب حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لائبرمین نے اپنے امریکی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو اسرائیل کے سفر سے نہ روکیں۔ غزہ جنگ کے بعد اب حالات معمول پر آگئے ہیں۔ اس لیے امریکی اور دوسرے ملکوں کے شہریوں کو اسرائیل کے سفر سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔

بیان میں کہا ہے کہ لائبرمین نے گذشتہ بدھ کو واشنگٹن میں جان کیری سے ملاقات کی تھی اور ان سے کہا تھا کہ وہ اپنے شہریوں کو اسرائیل کے سفر سے اجتناب کی وارننگ واپس لیں۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر 08 جولائی سے 26 اگست تک 51 روزہ صہیونی جارحیت کے دوران لائبرمین اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری مسلسل ایک دوسرے سے رابطے میں رہے ہیں۔ لائبرمین نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی عوام اور حکومت بہ خوبی جانتے ہیں کہ امریکا سے بڑھ کر ہمارا کوئی وفادار دوست اور مشکل کا ساتھی نہیں ہوسکتا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.